غازی پوری،18؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو جس پوروانچل ایکسپریس وے کا افتتاح کیا تھا، بدھ کو ریاست کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے اسی پر اپنی وجے یاترا نکالی اور اعلان کیا کہ 2022 میں ریاست اُترپردیش سے بی جےپی حکومت کا خاتمہ ہوجائےگا۔ عوام کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام نے نام بدلنےوالی حکومت کو ہی بدلنے کافیصلہ کرلیا ہے اور ’’تبدیلی کی لہر‘‘ کو وہ واضح طورپر دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس ریاست میں’’بل اور بلڈوزر‘‘ چل رہا ہے۔ نوجوان نوکری اور روزگارکیلئےپانچ سال انتظار کرتے رہے،مگرانہیں نوکری یاروزگارنہیں ملا۔ نوجوان اور کسان تبدیلی کیلئےتیارہیں۔یہ بی جے پی کے خاتمہ کی شروعات ہے۔ وجےیاترا پوروانچل ایکسپریس وے سے اعظم گڑھ کے راستہ لکھنؤ تک جائے گی۔انہوں نےکہاکہ یوگی حکومت نے ایکسپریس وے بنا کر اچھا کام کیا ہے، لیکن یہ ایکسپریس وے سماجوادی پارٹی حکومت کی دین ہے۔ایکسپریس وے کی ترقی نامکمل ہے۔ہماری حکومت نے اس روڈپرمنڈی سمیتی سمیت تمام سرکاری سہولیات کاخاکہ تیارکیاتھا۔ جسے پورا نہیں کیا گیا ہے۔ یہ معیار کےمطابق تعمیرنہیںہواہے۔ انہوںنےکہاکہ سماجوادی پارٹی کی حکومت بنےگی توت یہ ریاست کا ہی نہیں پورے ملک کا سب سے اچھا ایکسپریس وے ثابت ہوگا۔
انہوں نےریاست کی بی جےپی حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہاکہ خودچارپہیہ گاڑی سے چل رہے تھے اور عوام پیدل چل رہی تھی ۔اب عوام ان کو پیدل کردےگی۔ جلسہ میں بھارتیہ سہیل دیو سماج پارٹی کے صدر اوم پرکاش راجبھر بھی موجود تھے۔ غازی پور سے لکھنؤ تک کی وجئے یاترا سے پہلے اکھلیش نے اپنے اتحادی پارٹی سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی(ایس۔ بی ایس پی) کے اوم پرکاش راج بھر کے ساتھ ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ وہ آنے والے وقت میں تبدیلی کی لہر دیکھ رہے ہیں۔ آنے والے وقت میں اترپردیش میں تبدیلی آئے گی۔ ریاست میں امن و چین کیلئے 2022 میں تبدیلی آکر رہے گی۔ اس کے بعد ان کا وجے رتھ اعظم گڑھ کیلئےروانہ ہوگیا۔
سماجوادی پارٹی کےقومی صدر نےپارٹی کے کئی ایم ایل سی کے بی جےپی جوائن کرنےپر سوتنتر دیو سنگھ کے بیان پر سخت تنقید کرتےہوئے کہاکہ پورے پوروانچل ایکسپریس وے پر چلنا ہے، سوچوکس کو نیند نہیں آئےگی۔ لگاتار لوگ سماجوادی پارٹی سے جڑ رہےہیں۔ میںبھروسہ دلاتاہوں کہ آنےوالے وقت میں تبدیلی ہوگی اور سماجوادی پارٹی کے آگے بی جےپی کا صفایا ہوگا۔ میںجو تبدیلی کی لہردیکھ رہاہوں، اس غازی پور بارڈر سے لےکر اس غازی پور بارڈر تک بی جےپی کا صفایا ہوگا۔